بھٹکل:14/ فروری (ایس اؤنیوز)بھٹکل اور ہوناور ودھان سبھا حلقہ کے لوگ ایماندار ہیں، جس کی گواہی آج کا یہ پروگرام دے رہاہے جہاں دھرمستھل دیہی ترقی منصوبے سے حاصل شدہ منافع کو اپنے ممبران کے درمیان تقسیم کیا جانا اس کا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے کیا۔
وہ یہاں نچل مکی شری ترومل وینکٹ رامن مندر ہال میں دھرمستھل دیہی ترقی خود کار سنگھ کی طرف سے منعقدہ پروگرا م کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ رکن اسمبلی نے کہاکہ عورتیں ، مردوں سے زیادہ ایماندار ہوتی ہے ہر ایک کا حساب کتاب رکھتے ہوئے اپنے لین دین کرتی ہیں۔ متعلقہ منصوبے سے کئی عورتیں خود مختاری کی زندگی گزار رنےکی بات کہی۔ منصوبہ جات افسر ایم ایس ایشور نے افتتاحی کلمات پیش کئے ۔ مندر انتظامیہ کے صدر ایم آر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ اترکنڑا ضلع پنچایت کی صدر جئے شری موگیر، ایس کے ڈی آر پی کے ڈائرکٹر لکشمن ایم ، شری دھرنائک، ارون راؤ، بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک، گوپال نائک، ناگراج کنچوگارمہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک تھے۔ ریشماکھاروی اور بھرت نے نظامت کی۔
